دمشق (جیوڈیسک) شام میں داعش کے زیر کنٹرول آئل ریفائنری پر امریکی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 30افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی فضائیہ نے ترکی کی سرحد کے قریب واقع شام کے قصبے تل ابیض میں داعش کے زیر کنٹرول آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں داعش کے جنگجوؤں کے علاوہ ریفائنری میں کام کرنے والے عام ملازمین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عراق اور شام کے بیشتر حصے پر دعاش کا کنٹرول ہے تاہم عراق کی جانب سے داعش کے خلاف آپریشن کے بعد امریکی اتحادی حملوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔