شامی باغیوں کو داعش کیخلاف لڑنے کی تربیت دی جا رہی ہے: پینٹاگون

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ کی خصوصی آپریشنز کی فورسز نے شام کے باغیوں کو تربیت فراہم کرنے کا ایک پروگرام شروع کردیا ہے اور ان باغیوں کو شام میں داعش کیخلاف لڑنے کیلئے تیار کیا جائے گا، نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی دفاعی افسروں نے کہا کہ بھرتی کیے جانے والے باغیوں کی احتیاط کے ساتھ سکریننگ کی جا رہی ہے۔

ان باغیوں کی تعداد فی الحال 90تک محدود ہے تاہم پینٹا گون اس پروگرام کو توسیع دے گا۔ ، پینٹاگون نے توقع ظاہر کی کہ یہ پروگرام مزید وسیع ہوگا اور اس میں مزید باغی بھی شامل ہوں گے، ان باغیوں میں سے کچھ خواتین کو سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی پہلے ہی تربیت دے رہی ہے، امریکی عہدیداروں کو امید ہے کہ پروگرام میں ہر سال 5000 باغیوں کو تربیت دی جائے گی۔

جس سے داعش کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک بڑی فورس تیار ہو جائے گی، ابھی یہ واضح نہیں کہ تربیت پانے والے پہلے گروپ کو کس طرح شام میں تعینات کیا جائے گا اور بشار الاسد کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا تو پینٹاگون کا ردعمل کیا ہوگا۔