شام : داعش کا حکومتی فوج کیخلاف مسٹرڈ گیس استعمال کرنے کا الزام

ISIS

ISIS

دمشق (جیوڈیسک) شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق داعش کے شدت پسندوں نے دیر الزور کے فوجی ہوائی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا جن میں مسٹرڈ گیس تھی۔

داعش نے دو لاکھ افراد پر مشتمل آبادی والے دیر الزورکا گذشتہ کئی ماہ سے محاصرہ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب صوبہ حلب میں النصرہ فرنٹ سے تعلق رکھنے والے باغیوں نے ایک سرکاری جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ طیارے کو میزائل سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں ریسکیو آپریشن جاری تھا۔