بیروت (جیوڈیسک) شام نے تاریخی شہر پیلمائرا میں داعش کے جنگجوؤں نے خواتین اور بچوں سمیت 400 افراد کو قتل کر دیا۔ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاریخی شہر کے میوزیم میں جنگجوئوں کے داخلے کے بعد یہ ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
بعض ذرائع کے مطابق چار روز قبل داعش نے تاریخی شہر پیلمائرا پر قبضہ کرلیا تھا اور اسکے بعد ان افراد کو مار دیا گیا۔ شامی میڈیا کی رپورٹ میں تصدیق کردی گئی جبکہ آزاد ذرائع نے فی الحال فوری طور پر کوئی رپورٹ نہیں دی۔عینی شاہدین کے مطابق قتل ہونے والوں کے اعضا کاٹ دیے اور جنگجوئوں نے کہا یہ حکومت کے حامی اور ہمارے احکامات نہیں مانتے تھے مارے جانے والوں میں حکومتی اہلکار ایک ہسپتال کے نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ اور اسکا خاندان بھی شامل ہے۔
داعش کے حامیوں نے انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں جنگجوئوں کو گھر گھر تلاشی لینے اور صدر بشارالاسد کی تصاویر توڑتے دکھایا گیا ہے۔ ادھر مشق میں کار بم دھماکے میں بریگیڈئر جنرل بسام سمیت 6 افراد مارے گئے احرارالشام گروپ نے ذمہ داری قبول کر لی۔