دمشق (جیوڈیسک) روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں ہیلی کاپٹر گرائے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ داعش نے ایک شامی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں مزید کہا ہے کہ پائلٹوں نے فضائی حملے میں اپنا تمام بارود استعمال کر لیا تھا اور وہ واپس جا رہے تھے۔ اس دوران دہشت گردوں نے ہیلی کاپٹر پر فائر کیا اور وہ گر کر تباہ ہو گیا۔
داعش نے ہیلی کاپٹر پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ شام میں باغیوں اور داعش کے خلاف کارروائی میں اب تک بارہ روسی فوجی اور پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔