شام میں داعش کیخلاف سعودی کارروائی خوش آئند ہے : امریکہ

America

America

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا نے سعودی عرب کی جانب سے شام میں داعش کے خلاف زمینی فوج بھیجنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجؤوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

ریاست نواڈا میں فوجی اڈے کے دورے پر ایشٹن کارٹر نے سعودی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبریں اچھی ہیں اور وہ آئندہ ہفتے برسلز میں اس بارے میں سعودی وزیرِ دفاع سے بات چیت کریں گے۔

ایشٹن کارٹر کے مطابق اتحادی ممالک کی جانب سے داعش مخالف سرگرمیوں میں اضافہ امریکہ کے لیے شدت پسند تنظیم کے خلاف کارروائی کو آسان بنا دے گا۔ اس سے پہلے سعودی عرب کی فوج نے شام میں داعش کےخلاف اپنی فوج بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔