شام (جیوڈیسک) شام نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیلی جنگی جہاز ایف 16 مار گرایا، پائلٹ محفوظ رہے۔
فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شام کی اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی، اسرائیل ڈیفنس فورس کے ترجمان جوناتھن کون ریسکس کے مطابق شام نے اینٹی ائیرکرافٹ فائر سے اسرائیلی ایف 16 جنگی جہاز مار گرایا ہے تاہم دونوں پائلٹ محفوظ رہے، جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایف 16 شام میں ایرانی ڈرون کو نشانہ بنانے کے مشن پر تھا جس نے اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، واقعے کے بعد اسرائیلی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، شمالی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔