فرانسیسی وزیر خارجہ لاریں فابیئس نے یروشلم میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ہونے والے کیمیائی حملے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے ذمیدار شامی صدر بشار الاسد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ثبوت شامی صدر کے خلاف جاتے ہیں اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کو مکمل طور تحققیات کرنی چاہیے اور ساتھ مشتبہ کیمیائی حملوں کے حوالے سے شام کو اقوام متحدہ کے انسپکٹرز کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہئے۔
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے حوالے فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کو امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے امن کا راستہ نکل آئے گا اور وہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورت حال کو دیکھنے کے لیے آئے ہیں۔