برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں یورپی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم میدودوف کا کہنا تھا کہ اگر امریکا طویل جنگ چاہتا ہے تو شام میں زمینی آپریشن شروع کر دے۔ روس مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیتا ہے۔
انہوں نے کہا روس صدر بشارالاسد کی حمایت نہیں کرتا لیکن انہیں ہٹانے سے خلا پیدا ہو جائے گا۔ جس سے ملک میں انتشار پیدا ہو گا جیسا مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک میں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر بشارالاسد شام کے قانونی حکمران ہیں۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے بحیرہ روم میں مستقل تعیناتی کے لئے دو جنگی جہاز بھیج دیئے ہیں جو وہاں موجود بحری بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔