شام سے لبنان آنے والے بچوں کی تعلیم کیلیے ملالہ یوسف زئی بھی پیش پیش

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

نیویارک (جیوڈیسک) شام میں خانہ جنگی کے باعث لبنان آنے والے بچوں کی تعلیم کے لیے 175 ملین ڈالر درکار ہیں۔ رقم جمع کرنے کی مہم میں ملالہ یوسف زئی بھی پیش پیش ہیں ۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے عالمی رہنماوں سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ تعلیم کی فراہمی شام کی صورتحال سے متاثر بچوں کا بھی بنیادی حق ہے۔

اقوام متحدہ کے ایلچی برائے تعلیم گورڈن براون نے شامی بچوں کی تعلیم کیلیے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت لبنان میں شامی بچوں کو تعلیم دینے کیلیے اسکولوں کو 3شفٹوں میں کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایلچی برائے تعلیم گورڈن براون کو تعلیم کیلیے ایک ملین ڈالر دیئے گئے۔