شام میں بازار پر بمباری سے 8 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

Damascus

Damascus

دمشق (جیوڈیسک) شام میں بازار پر بمباری کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے مشرقی علاقے میں بازار پر بمباری کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ بازار پر فضائی حملہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد رمضان المبارک کی تیاریوں کے لیے خریداری میں مصروف تھی اور اسی وجہ سے ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق فضائی حملہ کس کی جانب سے کیا گیا اس سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں۔