نیویارک (جیوڈیسک) صدر اوباما نے کہا ہے کہ شام کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی یا نوفلائی زون کا قیام مسئلے کا حل نہیں۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ شامی فضائیہ کو حملوں سے روکنے کیلیے شام پر بم پھینکنا ہوں گے، جس سے نہ صرف مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔
بلکہ کیمائی ہتھیاروں کے نشانہ بننے پر تباہی پھیل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کیلیے علاوہ بھی اس خطے میں امریکا کے سنیجدہ مفادات وابستہ ہیں، ایک ایسا ملک جو اسرائیل کے پڑوس میں واقع ہو امریکا وہاں انتشار نہیں چاہتا۔