حلب (جیوڈیسک) شام کے شمالی شہر حلب کے مغربی دیہی علاقے میں مخالفین کے زیر کنٹرول گاوں اویجل پر میزائل حملے میں 18 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
حلب کے مغربی دیہی علاقے کے شہری دفاع کے حکام میں سے محمد خلاق نے کہا ہے کہ اویجل گاوں پر کل شام کے وقت کئے گئے میزائل حملے میں ایک 3 منزلہ عمارت کو ہدف بنایا گیا۔
محمد خلاق نے کہا کہ حملے میں 9 بچوں اور 4 عورتوں سمیت کُل 18 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہمارا تلاش و بچاو کا کام صبح کے وقت مکمل ہوا ہے اور تلاش و بچاو کی کاروائیوں کے دوران ایک عورت کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔
حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
خلاق نے کہا کہ ہمارے خیال میں حملہ اسد فورسز کی طرف سے کیا گیا ہے۔