شام: اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی واپسی کا سفر شروع

Cars

Cars

اقوام متحدہ کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا پتہ چلانے والے معائنہ کاروں کی واپسی کا سفر شروع ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کے لیے آئے ہوئے اقوام متحدہ کے کچھ معائنہ کار دمشق سے روانہ ہوگئے ہیں۔

وفد نے نہ صرف کیمیائی ہتھیاروں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا بلکہ شواہد بھی اکٹھے کئے باقی رہ جانے والے معانئہ کار بھی کل روانہ ہو جائیں گے۔