شام میں اوبامہ کی موجودہ پالیسی ناکام ہو گئی : امریکی سفارتکار

Obama

Obama

نیویارک (جیوڈیسک) تقریباً 60 کے قریب امریکی سفارتکاروں نے ایک مشترکہ خط میں صدر باراک اوبامہ کی شام کے حوالے سے پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف ٹارگٹڈ فوجی آپریشن نہ کیا گیا تو پھر امریکہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بُری طرح ناکام رہے گا۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بشارالاسد کو روس اور شام کی جانب سے ہر ممکن امداد کی جارہی ہے روس اُسکو جدید اسلحہ تسلسل کے ساتھ پہنچا رہا ہے جس کی وجہ سے بشارالاسد مخالف گروپ بے چینی کا شکار نظر آتے ہیں۔

لہذا صدر اوبامہ کو چاہیئے کہ شام کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں اور اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر شام پر ٹاگٹڈ حملے کریں تاکہ روس اور ایران کے حمایت یافتہ اسد رجیم کو شکست دی جا سکے۔

سفارتکاروں نے اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ اوبامہ کی موجودہ پالیسی شام کے مسلے پر ناکام نظر آتی ہے اور اسکا پورا فائدہ بشارالاسد اُٹھا رہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس خط کے موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔