داعش مخالفین کی میتیں فروخت کرنے لگی، جرمن اخبار

ISIS

ISIS

بغداد (جیوڈیسک) ایک جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق اورشام میں دہشت گردی میں ملوث دولت اسلامیہ کے خلاف جاری عالمی کارروائی کے نتیجے میں تنظیم کو جانی نقصان کے ساتھ سنگین مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے جس کے باعث یہ لوگ مخالفین کی میتییں بھی فروخت کرنے لگے ہیں۔

ایک جرمن اخبارکی رپورٹ کے مطابق داعش نے مالی کمی پوری کرنے کے لیے نیاڈھنگ اختیارکیا اور اپنے قبضے میں موجود مخالفین کے مقتولین کی میتوں کی واپسی کی قیمت وصول کی جانے لگی ہے۔ مالی مشکلات کاشکار داعش نے لڑائی میں مارے جانے والے کردجنگجوؤں اور فوجیوں کی میتوں کی واپسی بھاری قیمت سے مشروط کردی ہے۔

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ داعش کے جنگجو مقتولین کی میتوں کی قیمتیں ان کی اہمیت ومرتبے کے اعتبار سے وصول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک میت واپسی کی قیمت 10سے 20ہزار ڈالر لگائی جاتی ہے۔