شام میں پادری کا قتل غیر انسانی فعل ہے :بان کی مون

Ban Ki-Moon

Ban Ki-Moon

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کے محصور شہر حمص میں پادری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ پادریوان ڈی لاگ کئی دہائیوں سے شام میں مقیم تھے اور گزشتہ ایک سال سے حمص میں جاری شدید لڑائی کے باوجود انہوں نے وطن واپس جانے سے انکار کردیا تھا۔

بان کی مون نے کہا کہ وہ ملک کے مشکل وقت میں شام کے لوگوں کے ساتھ ہیرو کی طرح کھڑے رہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پادری کا قتل شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کے تقاضے کو ظاہر کرتا ہے۔