جنیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات پچیس فروری تک ملتوی کر دیے۔
شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا نے جنیوا میں شامی حکومت اور اپوزیشن کے وفود سے الگ الگ ملاقات میں انہیں مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی تاہم بات چیت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
شامی اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقات کے بعد اسٹیفن ڈی مستورا نے کہا کہ مذاکرات ناکام نہیں ہوئے تاہم اس کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ 25 فروری کو مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں امن مذاکرات کے لیے امریکا اور روس سمیت عالمی طاقتوں کی فوری مدد کی ضرورت ہے۔