اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ داعش کے بارے میں وزیر داخلہ اور آئی ایس پی کے بیانات موجود ہیں۔
کالعدم تنظیموں اور شام جانے والے درجنوں افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اپوزیشن نے بعض چیزیں صرف میڈیا پر دہائی کیلئے رکھی ہیں۔
پٹھان کوٹ واقعے پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس بار بھارت اگر الزامات عائد کرے تو ساتھ ثبوت بھی فراہم کرے۔