ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی شامی سرزمین پر اپنی نظریں نہیں رکھتا، اس ملک میں خوشحالی کا ماحول ہمارے ملک کے لیے حد درجے اہم ہے۔
جناب ایردوان نے استنبول میں ینی کاپی یوریشیا نمائشی ہال میں منعقدہ ‘استنبول یوتھ فیسٹیول’ میں ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عفرین میں سیکورٹی کے قیام تک ہماری فوج وہیں پر سرگرم رہے گی، بعد میں ہمارے سامنے منبچ اور عدلیب کا معاملہ آئے گا، ہم شامی سرزمین پر اپنی آنکھیں نہیں رکھتے لیکن اس ملک میں امن و آشتی براہ راست ہمارے عوام و ملک کو بھی متاثر کرے گی۔
صدر کا کہنا تھا ہم عفرین میں پُر عزم طریقے سے ڈٹے ہوئے ہیں، وہاں پر عوام کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کرنے کے وعدوں کو پورا کرنے تک کاروائیاں جاری رہیں گی، بعد میں ہم عدلیب، تل عفار اور منبچ کے معاملات پر توجہ دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ شامی شہریوں کو ترک شہریت دینے سے غیر قانونی طور پر کام کرانے کے عمل کا سد باب ہو گا، یہ لوگ ہمارے شہری کی حیثیت سے محنت مزدوری کرتے ہوئے اپنا پیٹ پال سکیں گے۔ ہم ان کی ہمیشہ دیکھ بھال کرتے رہیں نہیں ایسا نہیں ان کو اپنی روزی خود کمانی ہو گی۔