شام : طیارہ تباہ‘ 35 فوجی ہلاک‘ ہم نے مار گرایا‘ القاعدہ گروپ کا دعوی

Al-Qaeda

Al-Qaeda

بیروت (جیوڈیسک) شام میں فوجی کار گوطیارہ گرنے سے 35 ا ہلکار ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا طیارہ دمشق سے دوسرے شہر جا رہا تھا تاہم اسکی وجوہ نہیں بتا سکتے۔

یہ بھی نہیں بتایا گیا اسے باغیوں نے راکٹ مارا یا حادثے کا شکار ہوا ہے۔ خراب موسم اور دھند کے سبب صوبہ ادلب میں گر گیا۔ سیرئین آبزرویٹری کے ترجمان نے بتایا دھند کے باعث بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا۔

ادھر القاعدہ کے ذیلی گروپ النصرہ فرنٹ نے ٹویٹر پر طیارہ مار گرانے کا دعویٰ ہے۔فرنٹ کے ترجمان نے دعویٰ کیا طیارہ خوراک اور اسلحہ سے بھرا ہوا تھا، شامی فوج کے زیرکنٹرول ابوالدہار ایئرپورٹ کے قریب طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔