انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کا کہنا ہے کہ ترکی شام میں رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ یا دوسرے ممالک شام میں کارروائی شروع کریں گے تو ترکی بھی ان کا ساتھ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ترکی شام کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے بارے میں امریکی صدر براک اوباما سے بھی بات ہوئی ہے۔