شام : عہدوں کے حصول کی کشمکش داعش میں پھوٹ پڑ گئی

ISIS

ISIS

دمشق (جیوڈیسک) شام اور عراق میں سرگرم تنظیم دولت اسلامی داعش کی صف اول اور دوم کی قیادت میں بھی مختلف عہدوں اور مناصب کے حصول کی ایک دوڑ لگی ہوئی ہے۔ مناصب کے حصول کی اس کشمکش میں داعش میں بڑے پیمانے پر پھوٹ پڑنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

شام میں داعش میں پھوٹ پڑ گئی۔، پہلے سے عہدوں پر متعین دوسروں کے لیے عہدے چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں جس کے نتیجے میں داعش میں گروپ بندی بنتی جا رہی ہے۔ داعش کی صفوں میں اختلافات چند ماہ پہلے اس وقت پیدا ہوئے جب عسکریت پسندوں کے عہدوں میں رد و بدل کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

شام کے مختلف شہروں میں متعین داعشی کمانڈروں کی تبدیلی کی کوششوں کے دوران کئی کمانڈروں نے عہدے چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا،جس کے بعد داعشی ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہو گئے۔

گذشتہ مہینے شام کے شہر دیر الزور میں کمانڈر عامر رفدان کی جگہ ایک دوسرے کمانڈر کو شہرکا گورنر مقرر کرنے کی کوشش کی گئی تو رفدان نے شہر کی گورنری چھوڑنے سے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ اپنے مدمقابل امیدوار کے خلاف بندوق اٹھا لی۔

اس کے بعد دیر الزور میں داعش کے دو گروپ بن گئے جو عہدوں اور مناصب کے لیے ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں۔شام کے ایک دوسرے شہر الرقہ میں بھی داعش کے درمیان اختلافات کی خبریں آ رہی ہیں۔