نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون کا کہنا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں 21 اگست کو شام کے مضافات میں کیمیائی حملوں کی تصدیق ہو جائے۔
جس میں سیکڑوں لوگ مارے گئے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ صدر بشارالاسد کئی انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہیں تاہم انہوں نے کیمیائی حملوں میں شامی فوج یا فوج کے خلاف لڑنے والی باغی قوتوں کے ملوث ہونے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔