شام (اصل میڈیا ڈیسک) شامی پارلیمان نے ملک میں صدارتی انتخاب منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ انتخابات مئی کی 26 تاریخ کو منعقد ہوں گے۔ صدارتی انتخابات میں شرکت کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ پیر کے روز سے شروع ہو گا اور دس دن تک جاری رہے گا۔
بتایا گیا ہے کہ ملک سے باہر مقیم شامی باشندے ان صدارتی انتخابات میں 20 مئی کو ووٹ ڈالیں گے۔
مبصرین کے مطابق انتخابات فقط خانہ پری ہیں اور توقع ہے کہ بشارالاسد تیسری مدت کے لیے صدر بن جائیں گے۔ بشارالاسد کا خاندان اور بعث پارٹی گزشتہ پانچ دہائیوں سے شام پر حکومت کر رہے ہیں۔