شام کا مسئلہ سفارت کاری اور مذاکرات سے حل ہوگا، ایرانی موقف

Iranian stance

Iranian stance

ایران (جیوڈیسک) کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کیمسئلہ کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ شام کے مسئلے پر مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں اجلاس میں کہا کہ شام کے بحران کا فوجی حل خطے کو مشکلات میں ڈال سکتا ہے۔

ایران اس قسم کے حل کی پر زور مخالفت کرے گا۔عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی بن عبداللہ کے ساتھ ایک اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت شام اور مشرق وسطی میں استحکام پیدا کرنے کے لئے حزب اختلاف کے گروپوں کے درمیان مذاکرات کے حق میں ہے۔ اومان کے وزیر خارجہ نے شام میں جاری قتل غارت کی مذمت کرتے فوری طور سے شام میں خانہ جنگی بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔