دمشق (جیوڈیسک) شام کے صوبہ ادلیب میں باغیوں نے خودکش حملے کر کے فوجی کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ شامی شہر ادلیب میں خوفناک دھماکا اور فضا میں پھیلے دھوئیں کے بادل کے بعد تباہی کے مناظر، ادلیب کے علاقے خان شیخون جہاں فوجی کیمپ کو باغیوں نے خودکش حملے میں تباہ کر دیا۔
باغیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایک نہیں دو خودکش حملے کیے، شامی فوج نے حملے کی تصدیق نہیں کی لیکن باغیوں کے مطابق خودکش دھماکوں سے فوج کا بڑا جانی نقصان ہوا ہے۔