شام میں باغیوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے : روس

Syrian rebels

Syrian rebels

شام (جیوڈیسک) نے الزام عائد کیا ہے کہ شام میں باغیوں نے لڑائی کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تھے۔ ماسکو روس نے الزام عائد کیا ہے کہ شام میں باغیوں نے لڑائی کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تھے۔

روس نے باغیوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کر دیے ہیں۔ ماسکو حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں نے یہ ہتھیار رواں برس مارچ میں ایک حملے کے دوران استعمال کئے تھے۔

اقوام متحدہ میں تعینات روس کے سفیر وٹالی چرکن نے ایک بیان میں بتایا کہ روسی ماہرین نے شام کے شہر حلب کینواح میں حملے کے مقام کے دورے کے موقع پر شواہد اکٹھے کیے تھے۔ اس حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔