شام : باغی گروہ عالمی سفارتی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ

Syria

Syria

دمشق(جیوڈیسک)شامی باغی قیام امن کے لیے روم میں عالمی سفارتی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ ہو گئے ہیں۔شامی اپوزیشن رہنما معاذ الخطیب نے اٹلی کے شہر روم میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فیصلے میں تبدیلی کی وجہ امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی جانب سے امداد کی یقین دہانی ہے۔

اس سے پہلے شامی اپوزیشن نے یہ کہہ کر مذکرات میں شرکت سے انکار کر دیا تھا کہ بیرونی دنیا شام میں قتل عام بند کرانے میں ناکام رہی ہے،عالمی مذاکرات رواں ہفتے ہو رہے ہیں۔