خان الاصل(جیوڈیسک)شام کے ایک شمالی صوبے الرقہ کے دارالحکومت میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان کئی جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں 34 سرکاری اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
حکومت مخالف کارکنوں نے کہا ہے کہ سرکاری فوج نے شہر کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جب کہ شہر کے مضافات میں صبح سے جاری جھڑپوں میں کئی درجن افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف داریا، دمشق کے اردگرد اور حلب شہر کے قریب پولیس اکیڈمی میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔
خان الاصل میں واقع پولیس اکیڈمی کے بڑے حصہ پر باغیوں کا قبضہ ہوگیا ہے جبکہ جھڑپوں میں 34 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ تشدد شام میں جاری تنازعے کو ختم کرنے کے لیے سفارت کاری کی تازہ کوششوں کے درمیان شروع ہوا ہے۔