دمشق(جیوڈیسک)شام میں باغیوں نے ائیر ڈیفنس بیس پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔اور اس حملے کی وڈیو بھی جاری کردی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں باغیوں کوڈیرہ کے علاقے میں اِس فوجی اڈے پر قبضہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے سے قبل باغیوں کا ایک گروپ کمپاونڈ میں داخل ہوتا ہے،جس کے بعد فوجیوں اور باغیوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے اور باغی فوجی اڈے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اڈے پر تباہ شدہ میزائل بھی دیکھا جاسکتا ہے۔