شام: باغیوں کا حملہ،سرکاری فوج کو بھاری نقصان

Syria Fighting

Syria Fighting

شام(جیوڈیسک)شام میں باغیوں نے عراق سے متصل سرحدی علاقے دائر الزور میں شامی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کر کے بھاری نقصان سے دوچار کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونیوالی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شامی باغی دائر الزور کے علاقے میں حملے میں تباہ ہونیوالے ٹینکوں اور فوجی ٹرکوں کے قریب جمع ہیں جبکہ ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ تباہ ہونیوالا قافلہ میزائیل یونٹ کے ساتھ صدر بشار الاسد کی فورسز کی بریگیڈ ایک سو تیرہ کہلاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ شامی باغیوں کے الاخلاص بریگیڈ نے کیا۔

دوسری جانب مغربی صوبے الیپو میں شہریوں نے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے سے دریا میں بہنے والی ایک درجن سے زائد لاشیں نکال لی۔ ان افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ بعض ہلاک شدگان کے سروں پر زخم کے نشانات ہیں۔ تاحال ان افراد کی ہلاکت کا پس منظر واضح نہیں ہو سکا۔