شام میں باغیوں نے دارالحکومت دمشق کے قریب عیسائی اکثریتی شہر مالولا پر قبضہ کر لیا۔
شام (جیوڈیسک) شام میں کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق باغیوں نے مالولا میں 5 روز تک گھمسان کی لڑائی کے بعد گزشتہ روز شہر پر قبضہ کر لیا۔ باغیوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ٹائر پہاڑیوں سے نیچے پھینکے جنھیں نیچے آنے کے بعد دھماکے سے آگ لگ گئی۔
اس کے بعد باغیوں نے فوج پر حملے کیے اور شہر کے مرکز تک پہنچتے گئے۔ مالولا شام کا تاریخی شہر ہے۔ یہاں کے رہائشی ابھی تک حضرت عیسی کی زبان بولتے ہیں۔