شامی حزب اختلاف اور باغیوں میں امن مذاکرات کے اصولوں پر سمجھوتہ ہو گیا

Conference

Conference

ریاض (جیوڈیسک) سمجھوتہ دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کی سربراہی میں ہوئے مذاکرات میں طے پایا۔ مذاکرات میں شامی حزب اختلاف کی جماعتوں کے ایک سو نمائندوں نے شرکت کی۔

اس سے پہلے عرب ملکوں کی تنظیم خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شام اور یمن کے مسئلے بھی زیر بحث آئے۔ اجلاس کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا شامی صدر کے پاس دو راستے ہیں۔

مذاکرات یا شامی عوام کے خلاف جنگ۔ ان کا کہنا تھا مذاکرات کا راستہ انکے اپنے اور شامی عوام کے مفاد میں ہے۔