دمشق (جیوڈیسک) شام میں باغیوں اور سرکاری افواج میں شدید جھڑپیں ہوئیں، باغیوں نے مختلف علاقوں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
دو سال سے جاری خانہ جنگی نے دیگر علاقوں کی طرح صوبہ دیرا کو بھی کھنڈر بنا دیا ہے۔ اہم علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے باغیوں اور شامی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
باغیوں نے فضائیہ کے ائیربیس سمیت مختلف علاقوں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ گزشتہ دو سال سے جاری خانہ جنگی میں اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔