شام خطے کا اہم ملک ہے: بحرینی وزیر خارجہ

Khalid Bin Ahmed

Khalid Bin Ahmed

بحرین (جیوڈیسک) خلیجی ملک بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد نے کہا ہے کہ شام خطے کا اہم ترین عرب ملک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام اور بحرین نے مشکل حالات کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ‘مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ” ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ان کا ملک شام کے ساتھ کھڑا ہے۔ بحرین شام کی خود مختاری اور اس کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی سازش کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شام میں استحکام، امن اور شامی عوام کی خوشحالی کے خواہاں ہیں۔

خیال رہے کہ بحرینی وزیر خارجہ نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ منامہ دمشق میں اپنے سفارت خانے میں کام جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ برادر ملک شام میں بحرینی اپنی سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ بحرین میں شامی سفارت خانہ بھی معمول کے مطابق اپنا کام کر رہا ہے۔