دمشق (جیوڈیسک) شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو چالیس سے بڑھ گئی۔
ایک غیر ملکی ایجنسی کے مطابق روسی فضائیہ نے شامی شہر دوما کے ایک مصروف تجارتی مرکز کو نشانہ بنایا جس میں اکسٹھ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
دوما شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے حکومتی افواج بھر پور حملے کر رہی ہے ،ایک رو زپہلے روسی جنگی طیاروں نے الیپو شہر پر بھی فضائی حملے کیے تھے جس میں اسی سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، مانیٹرنگ کمیشن کے مطابق ان حملوں میں شام کی فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔