شام: ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری، متعدد عمارتیں تباہ
Posted on November 10, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Russian Planes Bombing
دمشق (جیوڈیسک) شام کے صوبے ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری سے متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
انٹرنیٹ پر جاری فوٹیج میں قصبے التمنہ اور مارت النعمان میں ریسکیو کا عملہ اور مقامی لوگ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کی تلاشی لیتے نظر آتے ہیں۔
ادھر روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com