پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جرمنی، فرانس، ترکی، سعودی عرب، قطر اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کے شام کی صورتحال پر ہوئے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جان کیری نے کہا روس شامی حکومت کو گنجان آبادی والے شہری علاقوں پر پروازیں کم کرنے کا پابند کرے گا تاکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت شہریوں کو خوراک اور دوسری امداد مہیا کی جا سکے۔
دوسری جانب شامی سرکاری خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ فوجی قیادت نے جنگ بندی میں اڑتالیس گھنٹے کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔