شام کی صورتحال پر بات چیت کیلئے روسی وزیرخارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

Sergei Lavrov

Sergei Lavrov

قاہرہ (جیوڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف شام کی کشیدہ صورتحال پر گفتگو کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ لاروف نے اپنے دورے کے دوران سعودی ہم منصب شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات کی اور مختلف امور پر بات چیت کی۔

دوسری جانب سعودی فرما رواں شاہ عبداللہ نے قاہرہ ائیرپورٹ پرمصر ی صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں عراق، شام اور لیبیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

شاہ عبداللہ کا طیارہ مراکش سے واپس سعودی عرب جاتے ہوئے صرف ایک گھنٹے کیلئے قاہرہ ائیرپورٹ پر اترا تاہم نوے برس کی عمر اور ناساز طبعیت کے باعث وہ طیارے سے باہر نہ آسکے۔

عبدالفتح السیسی اور ان کے وفد نے طیارے میں جاکر شاہ عبداللہ سے آدھے گھنٹے کی ملاقات کی۔ مصری خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کو درپیش چیلنجز پر بات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے عراق، شام اور لیبیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔