ادلب (جیوڈیسک) شام کے شہر ادلب میں النصرہ فرنٹ اور داعش کے جنگجوؤں نے بیک وقت حملہ کر دیا۔ جنگجوؤں نے پولیس چوکیوں، گورنر کے دفتر اور پولیس ہیڈ کوارٹرز پر خود کش حملوں کے بعد دھاوا بول دیا۔
رپورٹس کے مطابق کچھ ہی دیر بعد شامی فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے جوابی حملہ کر کے سرکاری عمارتوں کا قبضہ چھڑا لیا۔
جوابی کارروائی میں درجنوں باغی اور فوجی ہلاک ہو گئے تاہم داعش نے 70 شامی فوجی افسروں کے سر قلم کر دیے ہیں۔