واشنگٹن (جیوڈیسک) چوٹی کے ایک روسی اہل کار نے جمعرات کو بتایا کہ شام کے معاملے کو زور غور لانے کے لیے روس نے امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نمائندوں کی ٹیم کے ساتھ رابطے جاری کیے گئے ہیں۔
’انٹرفیکس‘ خبر رساں ادارے نے روس کے معاون وزیر خارجہ، میخائیل بوگناڈوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’یہ ایک اہم موڑ ہے کہ منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی ٹیم موجود ہے‘‘۔ اُنھوں نے روس کے دارالحکومت میں صحافیوں کو بتایا کہ ’’پہلے ہی ہم لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں جو نئے صدر کی معاونت کر سکتے ہیں‘‘۔
بوگناڈوف نے کہا کہ ’’ہمیں امید ہے کہ سبک دوش ہونے والی اور نئی آنے والی انتظامیہ اس نکتے سے ابتدا کرے گی کہ روس کے بغیر شامی مسئلہ حل کرنا ممکن نہیں، (ہم تیار ہیں) کہ اس کی ابتدا کریں، صاف گو مکالمے کے لیے‘‘۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ روسی اہل کار کس بات کا حوالہ دے رہے تھے، چونکہ منتخب امریکی صدر نے ابھی اپنی کابینہ تشکیل نہیں دی، جب کہ وزیر خارجہ اور وزیر دفاع یا قومی سلامتی کے مشیر کو نامزد نہیں کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، سابق وزیر خارجہ ہینری کسنجر جمعرات کو نیو یارک میں ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
فروری میں روس کے دورے کے دوران، کسنجر نے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی تھی، جب اُنھیں گذشتہ ماہ ’روسی اکیڈمی آف سائنسز ‘ کے لیے بین الاقوامی رُکن منتخب ہوئے۔