شام ترک سرحد پر کار بم دھماکا، 29 ہلاک، متعدد زخمی

Syria

Syria

دمشق (جیوڈیسک) شام کی ترکی سے ملنے والی سرحد کے قریب ایک کار بم دھماکے میں 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکا ترک سرحد کے قریب شامی علاقے باب السلاما میں ایک کار پارک میں ہوا۔

اے ایف پی کے مطابق مرنے والوں میں 5 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کا علاج ترکی اور شام کے اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے۔ شامی شہر داریا سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے بشار الاسد کی فوج کے شہر پر گرائے جانے والے بیرل بم کے خوفناک منظر کو وڈیو میں محفوظ کرلیا۔

دوسری جانب بی بی سی کے مطابق برطانوی اخبار ’دی ٹائمز‘ کے ایک صحافی اور فوٹوگرافر کو شام میں بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اینتھنی لوئڈ اور جیک ہل نامی دونوں صحافیوں کو شام میں ترکی کی سرحد کے نزدیک ایک باغی گروہ نے اغوا کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔