دمشق (جیوڈیسک) ترک وزیر خارجہ مولوت چائو شوگلو نے کہا ہے کہ شام میں ترکی اور سعودی عرب کی ایک مشترکہ زمینی آپریشن کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ترک وزیر خارجہ مولوت چاؤشوگلو نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی کسی ایسی پیش قدمی شروع کرنے سے قبل ان تمام ممالک کی رضامندی ضروری ہے، جو داعش کے خلاف قائم امریکی فوجی اتحاد میں شامل ہیں۔ انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔