دمشق: (جیوڈیسک) ترکی نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں داعش کے پچاس سے زائد جنگجؤ مارے گئے ہیں۔ فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم کے آٹھ ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق فضائیہ کے چھ طیاروں نے صوبہ کیلیس کی سرحد کے قریب شام میں آپریشن میں کیا۔ انقرہ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد ترکی داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔