شام میں امریکی فوج بھیجی گئی تو اوباما کو مواخذے کا سامنا کرنا پڑے گا، جان میکین

John McCain

John McCain

امریکی سینٹر جان میکین نے خبردار کیا ہے کہ اگر شام میں امریکی فوج بھیجی گئی تو صدر باراک اوباما کو مواخذے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شام کی صورتحال کے حوالے سے امریکی صدر باراک اوباما دبا کا شکار نظر آتے ہیں۔ ایک طرف تو اوباما شام پر حملے پر عالمی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ دوسری طرف امریکا میں بھی ان کے شام سے متعلق پالیسی کو پذیرائی نہیں مل پا رہی اور یہ بھی ممکن ہے کہ اگر سینٹ نے شام پر حملے کی مخالفت میں ووٹ دے دیا تو صدر اوباما کا اقتدار خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

رپبلکن سینٹر جان مکین کا کہنا تھا کہ کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ امریکا شام میں زمینی کارروائی کرے۔ اگر صدر باراک اوباما نے شام میں امریکی فوجی بھیجے تو ان کا مواخدہ کیا جائے گا۔ کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف کاروائی کے سب حامی ہیں لیکن امریکی کاروائی کا دائرہ محدود اور مخصوص اہداف تک ہونا چاہیئے۔