دمشق (جیوڈیسک) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جنیوا امن مذاکرات سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے دمشق پہنچ گئے ہیں ۔
شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا ، دمشق میں شامی وزیر خارجہ ولید المعلم سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں رواں ماہ کے آخر میں جنیوا میں ہونے والے شام امن مذاکرات سے متعلق امور پر غور ہو گا، تاہم یہ واضح نہیں کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی صدر بشارالاسد سے ملاقات ہو گی یا نہیں۔
اسٹیفن ڈی مستورا 3 روز قبل سعودی عرب کے دورے اور وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کے بعد شام پہنچے ہیں۔