شام کے معاملے پر اقوام متحدہ کا اجلاس ایک بار پھر ناکام

United Nations

United Nations

اقوام متحدہ کے اجلاس میں شام کے تنازعے پر مستقل ارکان میں اتفاق رائے ہوئے بغیر ارکان نے واک آوٹ کیا۔ دو دنوں میں ہونے والے اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے مستقل ارکان نے شام کے تنازعے پر دوسری بار اجلاس سے واک آوٹ کیا۔ شام میں کیمیائی ہتھیار کے استعمال کے خلاف کاروائی کے لیے اجلاس طلب کیا گیا۔

ارکان کی پہلی ملاقات میں روس نے شام کے خلاف فوجی کاروائی کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ تاہم اقوام متحدہ کی جانب سے دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا۔ جس میں روس اپنے موقف پر قائم رہا۔ جس کے بعد ارکان اجلاس سے واک آوٹ کرگئے جبکہ چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ تحقیقات کیے بغیر کاروائی سے گریز کرے۔