تہران/ اقوام متحدہ (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے شام میں مزید فوجی بھجوانے کے اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے محاذ کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے۔
امریکیوں کو افغانستان اور عراق کے محاذوں پر ناک رگڑنے پر مجبور کیا ، شام میں بھی شرمناک شکست دینگے۔
ایرانی حکومت نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے2 ارب ڈالر کی واپسی کیلئے امریکہ پر دبائو ڈالے۔