شام پر امریکا کی یکطرفہ فوجی لشکر کشی قابل قبول نہیں، روس

Syria

Syria

شام (جیوڈیسک) ماسکوروس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر شام پر حملہ، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہو گا۔ روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شام پر امریکا کی یکطرفہ فوجی لشکر کشی قابل قبول نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی ثبوت اور اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی تجزیاتی رپورٹ کے بغیر شام پر حملہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ شام کے تنازع کا سیاسی اور ڈپلومیٹک حل تلاش کرنا چاہیئے۔ شام پر حملے سے مزید جانوں کا نقصان ہو گااور اس کی اجازت روس نہیں دے گا۔